Politicians and Election, Vote in Freedom, Actively Participate in Democracy, Vote for Change, Online referendum
left right close

Asif Ali Zardari

> Pakistan > Politicians > Pakistan Peoples Party > Asif Ali Zardari
Asif Ali Zardari is ready for your opinion, support and vote. Vote online NOW!
PPP
 
photo آصف علی زرداری

آصف علی زرداری - for

ایک پاکستانی سیاست دان. | A Pakistani politician, the current co-chairman of Pakistan Peoples Party.
 NO!  آصف علی زرداری

آصف علی زرداری - against

کلک کریں ، اگر آپ کو آصف علی زرداری نے حمایت نہیں کرتے. باتیں کیوں کہتے ہو. | Click, if you do not support Asif Ali Zardari. Say why.

Online election results for "آصف علی زرداری " in graph.

graph
Graph online : Asif Ali Zardari
Full functionality only if Javascript and Flash is enabled
> Asif Ali Zardari >

Biography

[+] ADD

URD:

 

سابق صدر پاکستان, آصف علی زرداری ایک سندھی بلوچ سیاستدان اور ذوالفقار علی بھٹو کے ابتدائی سیاسی ساتھیوں میں شامل حاکم علی زرداری کا بیٹا ہے۔ حاکم علی زرداری بعد میں نیشنل عوامی پارٹی میں شامل ہوگیا تھا۔ آصف زرداری جولائی 1954 میں پیدا ہوا ۔اسکے والد کا اندرونِ سندھ زمینداری کے ساتھ کراچی میں بھی کاروبار اور سینما گھر تھا۔

 

بچپن اور تعلیم

آصف علی زرداری کی ابتدائی تعلیم بھی ایل کے اڈوانی، محمد خان جونیجو، شوکت عزیز اور پرویز مشرف کی طرح سینٹ پیٹرکس سکول کراچی میں ہوئی جس کے بعد انہوں نے دادو میں قائم کیڈٹ کالج پٹارو سے 1974 میں انٹرمیڈیٹ کیا۔ کہا جاتا ہے کہ بعد میں انہوں نے لندن سکول آف اکنامکس اینڈ بزنس نامی کسی ادارے میں بھی داخلہ لیا تھا تاہم انہوں نے اپنے گریجوئیٹ ہونے کی کبھی تصدیق نہیں کی- آصف زرداری اوائل عمر سے ہی یاروں کے یار ٹائپ شخص کے طور پر کراچی کے متمول حلقوں میں جانے جاتے تھے۔انیس سو اڑسٹھ میں شوقین مزاج کمسن آصف نے فلمساز سجاد کی اردو فلم ’منزل دور نہیں‘ میں چائلڈ سٹار کے طور پر بھی اداکاری کی۔ فلم کے ہیرو حنیف اور ہیروئن صوفیہ تھیں۔لیکن یہ ایک فلاپ فلم ثابت ہوئی۔

 

صدر پاکستان

جب پرویز مشرف اور بے نظیر بھٹو کے مابین امریکہ ، برطانیہ اور بعض بااثر دوستوں کی کوششوں سے مصالحت کا آغاز ہوا۔ اسکے بعد سے انکے اور آصف زرداری کے خلاف عدالتی تعاقب سست پڑنے لگا۔ کوئی ایک مقدمہ بھی یا تو ثابت نہیں ہوسکا یا واپس لے لیا گیا یا حکومت مزید پیروی سے دستبردار ہوگئی۔اس سلسلے میں اکتوبر دو ہزار سات میں متعارف کرائے گئے متنازعہ قومی مصالحتی آرڈینننس نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ ستائیس دسمبر دو ہزار سات کو بے نظیر بھٹو کی ہلاکت کے بعد آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری۔شروع میں اندازہ یہ تھا کہ آصف زرداری صرف پارٹی قیادت پر توجہ مرکوز رکھیں گے اور مسٹر سونیا گاندھی بن کے رہیں گے۔لیکن پھر انہوں نے ملک کا صدر بننے کا فیصلہ کرلیا۔اگست 2008ء میں الطاف حسین نے زرداری کا نام صدر پاکستان کے عہدہ کے لیے تجویز کیا، جس کے بعد پیپلزپارٹی نے با ظابطہ طور پر آپ کو 6 ستمبر 2008 کے صدارتی انتخاب کے لیے نامزد کر دیا۔ عموماً صدر نامزد ہونے والے سیاسی جماعت سے مستعفی ہو جاتے ہیں مگر زرداری نے ایسا نہیں کیا بلکہ پیپلز پارٹی کے فعال سربراہ بھی رہے۔ ایسا اس طرح ممکن ہوا کیونکہ روایت کے باوجود غیر سیاسی ہونے کی شک آئین پاکستان میں موجود نہیں- بالآخر عدالت عالیہ لاہور نے زرداری کو مشورہ دیا کہ آئین کی روح کے مطابق صدر رہتے ہوئے سیاسی عہدہ رکھنا مناسب نہیں، تاہم اس فیصلے میں کوئی حکم صادر کرنے سے گریز کیا گیا۔

 

الزامات

ان پر مالی بدعنوانی کے بےشمار الزامات آئے۔ رشوت خوری کی شہرت کی وجہ سے "Mr. 10%" کا عوامی اور اخباری خطاب پایا۔ نواز شریف اور پرویز مشرف کے دور میں لمبی جیل کاٹی۔ پیپلز پارٹی اور پرویز مشرف کے درمیان مفاہمت کے نتیجے میں 2007ء، 2008ء، میں آپ کے خلاف تمام بدعنوانی کے مقدمات ختم کر دیے گئے۔ چودھری اعتزاز احسن جیسی مقتدر شخصیات نے ان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کو درست کہا ہے (بعد میں چودھری نے تردید بھی جاری کی)۔ بینظیر کے 2007ء قتل کے بعد جلاوطنی ختم کر کے پاکستان واپس آئے، اور پیپلزپارٹی کا بینظیر کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ شریک قائد کا عہدہ سنبھالا۔ 2007 الیکشن کے نتیجہ میں پیپلزپارٹی کی حکومت کو پس منظر سے چلا رہے ہیں۔ 2008ء میں مختلف موقعوں پر پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف زرداری نے نواز شریف سے کھلے عام تحریری معاہدہ کرنے کے چند روز بعد مُکر جانے کے طریقہ کو یہ کہہ کر صحیح طرز عمل گردانا کہ "معاہدے حدیث نہیں ہوتے۔

 

صدارت سنبھالنے کے بعد بھی زرداری پر طلبِ رشوت کے الزامات اخباروں میں شائع ہوتے رہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق زرداری کے وکلاء نے لندن کی عدالت میں جواب داخل کرایا تھا کہ زرداری کے معالجوں کے مطابق وہ ذہنی مریض ہیں، اس لیے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ افغان نژاد ظالمے خالیزاد کے زرداری سےروابط پر امریکی افسروں نے خالیزاد کی پیشی کی۔ زرداری نے امریکی حکام کو بتایا کہ خالیزاد انھیں مشورے اور مدد فراہم کرتے رہے ہیں۔ آصف علی زرداری نے صدر بنتے ہی اپنے اثر رسوخ استعمال کرنا شروع کر دیا اور اپنے اوپر قائم تمام مقدمات رفتہ رفتہ ختم کرواتے چلے گئے، ان کے مقدمات ختم کروانے میں سابق چیف جسٹس عبدا لحمید ڈوگر کا بڑا ہاتھ تھا شاید یہی وجہ تھی کہ وہ کہ ان کی حتی المکان کوشش رہی کے افتخار محمد چوہدری اپنے عہدے پر نہ بحال ہوں۔ جنوری 2010ء میں قومی احتساب دفتر نے پس پردہ زرداری کے لیے کام کرنے والے ناصر خان کی اسلام آباد میں 2460 کنال زمین کو سرکاری سپردگی میں لینے کا حکم دیا۔

 

ذرائع

 

 

ENG: 

 

Asif Ali Zardari (Urdu: آصف علی زرداری‎, Sindhi: آصف علي زرداري; born 26 July 1955) is a Pakistani politician and current co-chairman of Pakistan Peoples Party. He served as the 11th President of Pakistan from 2008 to 2013. He is the first ever democratically elected president of Pakistan to have successfully completed his five year tenure. A Sindhi from a landowning tribe of Baloch origin, Zardari rose to prominence after his marriage to Benazir Bhutto in 1987, becoming the First Gentleman. Between 1993 and 1996, he held various cabinet positions in the second Bhutto administration including Federal Investment Minister, Director-General of Intelligence Bureau and head of Federal Investigation Agency.

 

He was arrested on charges of corruption in late 1996, following the collapse of the Bhutto government. Although incarcerated, he nominally served in Parliament after being elected to the National Assembly in 1990 and Senate in 1997. He was released from jail in 2004. He subsequently went into self-exile in Dubai, but returned in December 2007 after Bhutto's assassination. As the Co-Chairman of the PPP, he led his party to victory in the 2008 general elections. He spearheaded a coalition that forced Musharraf to resign and was elected President on 6 September 2008.

 

As president, Zardari had been a consistently strong U.S. ally in the war in Afghanistan, despite prevalent public disapproval of the nation's involvement in the conflict. In late 2008, his government obtained a three-year multi-billion dollar loan package from the International Monetary Fund in an effort to steer the nation out of an economic crisis. In early 2009, his attempt to prevent the reinstatement of Supreme Court judges failed in the face of massive protests led by Nawaz Sharif, his chief political rival. His achievements included the passage of the 18th Amendment in 2010 which reduced his vast presidential powers to that of a ceremonial figurehead. He also held the honor of being the 1st president to address the joint session of parliament for a record six times. His successor Mamnoon Hussain was elected on 30 July 2013. On 8 Septem. er 2013, Zardari became the country's first president to complete his constitutional term and handed over duties to a democratically elected successor.

 

source

September 7, 2010

updated: 2013-03-25

ElectionsMeter is not responsible for the content of the text. Please refer always to the author. Every text published on ElectionsMeter should include original name of the author and reference to the original source. Users are obliged to follow notice of copyright infringement. Please read carefully policy of the site.

If the text contains an error, incorrect information, you want to fix it, or even you would like to mange fully the content of the profile, please contact us. contact us..


 
Asif Ali Zardari ..., election meter zardari, zardari senate oath 1997, asif ali zardari evidence, zardari popularity meter, will asif ali zardari lose election, Asif Ali Zardari\'s Height, musharraf hussain from cadet college bangladesh biography, سم اسف على الت and more...
load menu